6 ماہ کی بچی کی کامیاب سرجری

    6 ماہ کی بچی کی کامیاب سرجری

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) گلونہ ماشومان ویلفیئر آرگنائزیشن جلوزئی کے چیرمین محمد الیاس.جنرل سیکرٹری امیر زمان خٹک اور دیگر ممبران کی کوششوں سے چھ ماہ بچی ایشمال سکنہ باڑہ حال جلوزئی جس کا دماغ سر کے با ہرتھا گلونہ ماشومان ویلفیئر آرگنائزیشن نے چھ ماہ بچی ایشمال کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا وہاں پر نیوروسرجن پروفیسر شاہد ایوب اور نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے بچی ایشمال کے سر کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے کیا ابھی بچی مکمل طور پر صحت یاب ہے ایشمال کے والد نے گلونہ ماشومان ویلفیئر آرگنائزیشن جلوزئی کے تمام ٹیم اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -