تحفظ ختم نبوت،عظمت صحابہ کانفرنس میں عوام بھرپورشرکت کریں،فضل وہاب صافی

 تحفظ ختم نبوت،عظمت صحابہ کانفرنس میں عوام بھرپورشرکت کریں،فضل وہاب صافی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان حاجی فضل وہاب صافی نے صوبہ بھرکے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ 27ستمبربروزاتوارکوہونے والی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت اورعظمت صحابہ رض کانفرنس میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں اورامت مسلہ کی جانب سے تحفظ ختم نبوت اورعظمت صحابہ رض سے متعلق ایک ہونے کاپیغام دیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاپنے دفترمیں پارٹی کے صوبائی اورضلعی عہدیداروں سمیت کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانکاکہناتھاکہ آج الحمداللہ پوراملک تحفظ ختم نبوت اورعظمت صحابہ رض کی شان سے متعلق گستاخیوں کیخلاف اٹھ کھڑاہواہے جوکہ اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ مسلمان کبھی بھی تحفظ ختم نبوت اورعظمت صحابہ رض پرسمجھوتہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارے ایمان کاحصہ ہے انہوں نے مزیدکہاکہ پورے ملک میں تحفظ ختم نبوت اورعظمت صحابہ رض کانفرنس کاانعقادکیاجارہاہے جس میں لاکھوں افرادکی شرکت سے ملک دشمن عناصرخائف ہیں لہذاپاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام بھی 27ستمبربروزاتوارکومین روڈنوتھیہ چڑھائی نزدآدم دواخانہ پشاورمیں ایک عظیم الشان کانفرنس کاانعقادکیاجارہاہے جس سے راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین حکیم ابراہیم قاسمی،حضرت مولانامسعودالرحمن عثمانی سمیت دیگرمذہبی جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے لہذاخیبرپختونخواکے غیورعوام اوربالخصوص پشاورکے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -