ملک دشمن عناصر ہمیں مذہبی فساد کی طرف دھکیل رہے ہیں،عبدالقدیر اعوان

  ملک دشمن عناصر ہمیں مذہبی فساد کی طرف دھکیل رہے ہیں،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان  کے امیر  امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ سود کا لین دین انفرادی سطح سے لے کر حکومتی سطح تک ہو رہا ہے۔معذرت خواہانہ اسلام اختیار کرنے کی بجائے عملی طور پر اسلام کے اصولوں کو اپنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمیں مذہبی فساد کی طرف دھکیل رہے ہیں۔جس سے خبر دار ہوتے ہوئے آپس میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔اور سب سے بڑا عمل یہ ہے کہ ہم عملی طور پر مسلمان بنیں سب سے بڑی تبلیغ ہی یہ ہے کہ ہمارے کردار اور عمل سے اسلام کی جھلک نظر آئے انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام سود پر مبنی ہے اور یہ فعل ایسا ہے کہ جس سے ہمارے حالات درست سمت اور خوشحالی کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ مزید خرابی اور مصیبتیں ہمارے اوپر آئیں گی۔کیونکہ سود کے بارے ارشاد ہے کہ یہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سود کتنا غلط اور برا عمل ہے تو پھر حکومت سے گزارش ہے کہ ملک سے سود کو ختم کیا جائے اور اسلامی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جائے۔ان شاء اللہ ہم سب اس کے ثمرات کو خود دیکھیں گے۔آخر میں انہوں نے تمام عالم اسلام کے لئے دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -