بی آر ٹی پر آڈٹ رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا،گوہر انقلابی 

 بی آر ٹی پر آڈٹ رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا،گوہر انقلابی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی بی آر ٹی پر آڈٹ رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا ہے, اب احتساب کے علمبردار نظریں چرانے کی بجائے احتساب کرکے دکھائیں یا حکومت چھوڑ دیں. گوہر انقلابی نے آڈٹ رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سمیت وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا اس رپورٹ پر اب زمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جسکی سفارش اس میں کی گئی ہے?.  انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ نے بی آر ٹی میں کرپشن کے ہمارے دعوے سچ ثابت کردیے ہیں. پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ پشاور کا سینہ چیر کر, کاروبار تباہ کرکے, تاریخی جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے مزید گمبھیر بناتے ہوئے بنائی جانے والی بی آر ٹی در اصل میگا منصوبہ نہیں بلکہ میگا کرپشن کا منصوبہ ہے. اس رپورٹ کے آنے کے بعد احتساب کے وہ علمبردار کہاں چھپ گئے ہیں?, اب ثابت کریں کے زمہ داران کے خلاف کارروائی کرینگے. انہوں نے کہا کہ انکی نا اہلی اور نا منساب انتظامات سے اربوں میں خریدی گئیں بسیں چلنے قبل خرابی کا شکار ہو چکی تھیں جسکی نشاندہی رپورٹ میں واضح طور پر کی گئی ہے. یہ رپورٹ کرپشن کہانی کو کھول چکی ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا.