موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملکی سسٹم مکمل طور پر بلاک

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملکی سسٹم مکمل طور پر بلاک

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملکی سسٹم مکمل طور پر بلاک ہوچکی ہے،سرکاری ملازمین ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کی بجائے احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہو گئے ہیں حکومت ملک چلانے کی بجائے کھلم کھلا انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہو گئے ہیں اب وقت ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے نئے سرے سے انتخابات کرایا جائیں۔اے این پی صوبائی رہنماء عمران آفریدی ضلع خیبرتحصیل باڑہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء عمران افریدی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں کیونکہ ایک طرف عوام پر مہنگائی کے بم گیرا رہے ہیں تو دوسری جانب بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری ملازمین ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کی بجائے احتجاجی مظاہروں پرمجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت انصاف کی بجائے انتقامی کاروائیوں میں لگے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی برداشت ختم ہوچکی ہے اور حقیقی جمہوریت کیلئے نئے اورشفاف طریقے سے الیکشن کرایا جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -