انجمن تاجران کے سابق صدر نے جعلی چھٹی بنوائی،قاضی ضیاء الحق 

انجمن تاجران کے سابق صدر نے جعلی چھٹی بنوائی،قاضی ضیاء الحق 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے سابق صدر نے بازار انتخابات رکوانے اور اپنی مدت کو بڑھانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی جعلی چھٹی بناکر تاجران اور انتظامیہ کے ساتھ فراڈ کیا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ دفتر کی طرف سے تاجران کے انتخابات بارے نئی چھٹی جاری کر دی گئی جس میں 25مئی کی چھٹی جعلی قرار دے دی گئی نوشہرہ کینٹ کی تاجر برادری نے بڑی جعلساز ی پر انجمن تاجران کے سابق صدر خالد خان کے خلاف بھر پور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا اس حوالے سے انجمن تاجران نوشہرہ کے ایک نمائندہ وفد جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدراتی امیدوار قاضی ضیا الحق،، اورنگزیب خان، راجہ سعید اور انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے سابق صدر عابد محمود افغانی شامل تھے نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے سابق صدر خالد خان نے اپنی مدت بڑھانے کیلئے انتہائی گھناونا کھیل کھیلا ہے اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی جانب سے ایک جعلی چھٹی بنا کر نہ صرف تاجر برادری کو گمراہ کیا بلکہ ضلعی انتظامیہ کی بدنامی کا سبب بھی بنا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی آئینی مدت دو سال تک ہے لیکن سابق صدر خالد خان نے اپنا تخریب کارانہ زہنیت کا استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی چھٹی جس پر دفتر ڈائری نمبر تک موجود نہیں کے زریعے تاجر برادری کو گمراہ کرتے ہوئے مزید دوسال تک گیر قانونی طور پر مرکزی انجمن تاجران کی صدارت پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کی تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر خالد خان پر جعلی چھٹی کے خلاف آئین پاکستان کے دفعہ 62اور63کے تحت کاروائی کر یں انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی انجمن تاجران کی کور کمیٹی میں صلاح و مشورے کے بعد سابق صدر خالد خان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -