ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد

ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں تنازعہ بالش خیل کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کے متفقہ جرگے کا انعقاد ہواجس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کے بعد بعض مشران کے کہنے کے مطابق مری معاہدے کے تحت شک وائز مسائل پر عمل در آمد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ بعض مشران نے صرف تنازعہ بالش خیل پر ہی گفت وشنید کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صرف تنازعہ بالش خیل کے حل کرنے کیلئے منعقد کیاگیا۔ ضلع کرم کے مزید مسائل حل کرنے کیلئے جرگہ ممبران کا انتخاب آپ مشران ہی کریں گے۔ان مسائل پر بھی گفت وشنید کرنے کیلئے جرگے تشکیل دیں گے۔ لہٰذاتنازعہ بالش خیل کے حل کیلئے لائحہ تیار کرنے کیلئے 4  اکتوبر کو مشرانِ کرم کو پھر جرگے کے تیسرے نشست کیلئے مدعو کیا گیا۔ جس میں اس تنازعہ پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اورتنازعہ بالش خیل کے پر امن حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -