شفیع اللہ کی پارٹی رکنیت کا خاتمہ،کارکنوں میں مایوسی کی لہر

    شفیع اللہ کی پارٹی رکنیت کا خاتمہ،کارکنوں میں مایوسی کی لہر

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی ویلج کونسل خانگھڑی کے صدر حاجی بہادر خان نے کہا ہے کہ پیدائشی طور پر خدائی خدمتگار تحریک کیساتھ وابستہ شفیع اللہ خان کی اس طرح پارٹی رکنیت کے خاتمے کے فیصلے سے کارکنوں میں مایوسی وبے چینی بڑھ گئی ہیں اور پارٹی کو فائدہ پہنچنے کی بجائے نقصان ہوا ہے۔اس فیصلے سے ضلع ملاکنڈ اور خاص کر پی کے19میں پارٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شفیع اللہ خا ن کے رکنیت کے خاتمے کے رد عمل میں ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے خدائی خدمتگار تحریک کیساتھ وابستہ ہے اور بالخصوص ملاکنڈ میں راحت خان بابا مرحوم کے گھرانے کے بغیرعوامی نیشنل پارٹی ادھوری ہے شفیع اللہ خان کے خلاف فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔ شفیع اللہ خان کی اس طرح پارٹی رکنیت کے خاتمے کے فیصلے سے راحت خان بابا اور نیک عمل خان مرحوم کی روحوں کو بھی تکلیف پہنچی ہو گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی صدر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے شفیع اللہ خان کی رکنیت فوری طور پر بحال کریں تاکہ ضلع ملاکنڈ میں کارکنوں کی بے چینی کا خاتمہ ہوسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -