عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسلام بادشاہ 

عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسلام بادشاہ 

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)مالاکنڈ کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 70سال میں خراب کئے گئے نظام کی تبدیلی کیلئے لائحہ عمل ضروری ہے۔ مالاکنڈ کے تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے  فوکل پرسنز مقرر کرئے ہیں۔ نظام کی تبدیلی کیلئے  سرکاری ملازمین  اپنی کارکرگی بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سکرٹری گو ڈ گورننس مالاکنڈ میاں اسلام بادشاہ  نے مالاکنڈ کے تمام محکموں کیلئے مقرر کئے گئے فوکل پرسنز کی حلف برداری تقریب  اور بعد ازاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی یاسر خان خٹک، سکرٹری گو ڈ گورننس تحصیل  درگئی  حیات محمدخان آف غنی  ڈھیرئی  اورسکرٹری تحصیل  بائزی سردار محمد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس دوران میاں اسلام بادشاہ نے مالاکنڈ کے تمام محکموں کو مانیٹر کرنے کیلئے فوکل پرسنز سے باقاعدہ حلف بھی لیا۔ میاں اسلام بادشاہ نے کہا کہ گو  ڈ گورننس تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مالاکنڈ کے تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی بلکہ اداروں کو بہتر انداز میں خدمت کے قابل بنانے کیلئے ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مزدوروں، غریب  محنت کشوں اور عمران خان پر اعتماد کرنے والے غریب عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے اداروں میں اصلاح لارہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گو ڈ گورننس کے فوکل پرسنز کسی کے خلاف نہیں بلکہ ایک نیک مقصد کیلئے  ایک  دائرہ اختیار میں کام کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا اور منتخب ممبران اسمبلی کے ذریعے  عوام کی ترقی کے منصوبوں کی نشاندہی بھی کررہے ہیں اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سمیت اداروں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری محکمے و شعبے کیلئے ایکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مشاورت سے اصلاح لانے اور عام آدمی کو ریلیف ملنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔   

مزید :

پشاورصفحہ آخر -