صوابی،بائیک کے ذریعہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 2979 گرام چرس برآمد

صوابی،بائیک کے ذریعہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 2979 گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ لاہور کے ایس ایچ او نے ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 2979گرام چرس بر آمد کر کے خیر الا برار سکنہ لاہور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔کالو خان پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2019میں اسلحہ کی نوک پر رکشہ چھیننے والے ملزم خیر محمد کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ اقدام قتل کے ملزم باسط کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ڈی پی او صوابی عمران شاھد نے سیٹزن فیڈ بیک سسٹم کے تحت تمام مقدمات میں مدعیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سیٹزن فیڈ بیک سسٹم کے تحت ڈی پی او صوابی  نے مقدمات کے مدعیان کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ قائم کیاٹیلی فونک رابطہ میں مقدمات کے مدعیان کیساتھ بات کی۔ ڈی پی او صوابی  نے مدعیان کے خدشات کو بذات خود حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔