سخاکوٹ،اے سی محب اللہ خان کاگورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا دورہ

سخاکوٹ،اے سی محب اللہ خان کاگورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کا دورہ

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے ایس او پیز پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کا دورہ کیا اور کرونا سے حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے ہدایات دئیے۔اس موقع پرسابقہ وی سی ناظم سخاکوٹ بازار وپی ٹی سی کمیٹی کے ممبر ساجد حسین مشوانی اور سکول پرنسپل حیات محمد نے سکول میں درپیش مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر سے خصوصی بحث کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے ہدایت کی کہ جو طلبا سکول میں داخلے سے رہ گئے ہیں انہیں سکول میں داخلہ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ آج کے یہی بچے ہمارے روشن مستقبل اور ملکی استحکام کے ضامن ہیں اس لئے کوشش کی جائے تا کہ کوئی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ سکے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان کلاس دسویں کے طلبا سے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ طلبا اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز کریں کیونکہ آج کے طلبا مستقبل میں معماران قوم ہیں اور ان سے کافی توقعات وابستہ ہے۔ کرونا وبا کے باعث طلبا کاکافی وقت ضائع ہوچکا ہے اور انکی پڑھائی کافی متاثر ہوئی ہیں لہذا طلبا مذید وقت ضائع کئے بغیر اپنے پڑھائی پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جو طلبا اپنی زندگی کامیاب دیکھنا چاہتے ہے تو یہ کامیابی انکے اپنوں ہاتھوں میں ہے کہ وہ خوب محنت کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -