قتل مقدمہ کے گواہ انسپکٹر کو گرفتار  کر کے پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گلشن راوی کو شوکاز نوٹس 

       قتل مقدمہ کے گواہ انسپکٹر کو گرفتار  کر کے پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)  سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ کے گواہ انسپکٹر کو گرفتار کر کے پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گلشن راوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے ایس ایچ او گلشن راوی امجد جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کیا،عدالت نے ایس ایچ او امجد جاوید کووضاحت کے لئے 30 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ ایس ایچ او گلشن راوی کو انسپکٹر عمران حیدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا تھا، اایس ایچ او گلشن راوی نے گواہ انسپکٹر عمران حیدر کو پیش کرنے کی بجائے کانسٹیبل کے ذریعے روایتی رپورٹ پیش کی، پولیس افسر کی عدالتی حکم عدولی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 174 کے تحت جرم ہے، کیوں نہ ایس ایچ او امجد جاوید کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

شوکاز نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -