چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے توہین عدالت کی درخواستوں پر جواب طلبی

  چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے توہین عدالت کی درخواستوں پر جواب طلبی

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر  چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ زراعت فیصل آباد کے خالد لطیف کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. درخواست میں بتایا گیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود سنیئر آڈیٹر کیا عہدہ اپ گریڈ نہ کرنے کا معاملہ پر درخواست گزار کاموقف سن کر فیصلہ نہیں کیا گیا چیف سیکرٹری کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے نائب قاصد کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے نائب قاصد عامر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار قصور بلدیہ میں بطور نائب قاصد فرائض انجام دے رہا ہے، محکمہ نے کئی ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں، ہائیکورٹ نے بھی سیکرٹری بلدیات کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود معاملہ حل نہ کرنا توہین عدالت ہے، سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلبی 

مزید :

صفحہ آخر -