واجبات کی عدم ادائیگی  کیخلاف درخواست پر ایم ڈی  پاسکو اور سیکرٹری فوڈ کونوٹس 

  واجبات کی عدم ادائیگی  کیخلاف درخواست پر ایم ڈی  پاسکو اور سیکرٹری فوڈ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاسکو کے سابق جنرل مینجر راجہ محمد یونس کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر ایم ڈی پاسکو اور سیکرٹری فوڈ کو دو نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاسکو کے سابق جنرل مینجر راجہ یونس کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار کی جانب سے ایڈوکیٹ نبیل کاہلوں عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت،ایم ڈی پاسکو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار مدت ملازمت پوری ہونے پر جنرل مینجر پاسکو کے عہدے سے ریٹائر ہو گیا ریٹائرمنٹ کے بعد پاسکو نے 52 لاکھ کے  واجبات ادا کرنے تھے۔پاسکو کی جانب سے 52 لاکھ میں 24 لاکھ ادا کیے گئے ہیں پاسکو نے تاحال 26 لاکھ کے واجبات ادا نہیں کیے۔لاہور ہائیکورٹ پاسکو کو بقیہ واجبات فوری ادا کرنے کا حکم دے۔

عدم ادائیگی 

مزید :

صفحہ آخر -