نوشہرہ،چوروں نے دکان کاصفایا کردیا،مقدمہ درج

نوشہرہ،چوروں نے دکان کاصفایا کردیا،مقدمہ درج

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک میں نامعلوم چوروں نے ہول سیل کریانہ سٹور کے دوکان کے شٹر کے کنڈے کاٹ کر دوکان سے لاکھوں روپے اور اشیا خورد نوش لیکر فرار  پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اس سلسلے میں تاج بلڈنگ نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک میں واقع ہول سیل کریانہ جنرل سٹور کے مالک صہیب نے بتایا کہ میں نے حسب معمول اپنی دوکان عشاء کی آزان سنتے ہوئے بند کر دی اور جب صبح  حسب معمول داکان کھولنے آیا تو دیکھا کہ نامعلوم چوروں نے دوکان شٹر کے کنڈے کاٹ کر دوکان میں پڑے 7لاکھ 50ہزار روپے اور کریانہ لیکر فرار ہو گئے ہیں چوروں کے ہاتھوں متاثرہ داکاندار صہیب نے بتایا کہ رات کو اس بازار کا چوکیدار میری دوکان سے کچھ ہی فاصلے پر بیٹھا ہوتا ہے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -