ایف بی آرنے تنخواہ دار افراد کیلئے انکم ٹیکس فارم اردو میں متعارف کرادیا

  ایف بی آرنے تنخواہ دار افراد کیلئے انکم ٹیکس فارم اردو میں متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے تنخواہ دار افراد کے لیئے انکم ٹیکس فارم اردو میں متعارف کرادیاہے۔ایف بی آر کی جانب سے تنخواہ دار افراد کے لیئے ایک صفحے کا سادہ ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ اردو میں متعارف کرایا گیا ہے، جسے وزارڈ ویو کا نام دیا گیا ہے۔شہریوں کی آسانی کے لیئے یہ اردو گوشوارے ایف بی آر کی ویب پورٹل پر فراہم کیئے گئے ہیں۔ ایف بی آرکے مطابق ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس گزاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے ایف بی آر وزارڈز کے دیگر گوشوارے اور موبائل ایپ ٹیکس کی بھی اردو میں دستیابی کی تیاری کی جارہی ہے، جسے جلد آن لائن فراہم کردیا جائے گا۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -