اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو مدنظر رکھ کر دلائل طلب کر لیے

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو مدنظر رکھ کر دلائل طلب کر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں طلبہ کے ایڈمیشن کے حوالے سے کیسز کی سماعت میں پاکستان میڈیکل کمیشن کو مدنظر رکھ کر دلائل طلب کر لیے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو مدنظر رکھ کر دلائل طلب کر لیے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ منظور کیا ہے، پی ایم سی ایکٹ کو مدنظر رکھ کر ہی اس کیس کو آگے بڑھایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ابھی میرے سامنے وہ نہیں آیا آپ دیکھ کر آئندہ سماعت پر بتائیں۔ عدالت نے کہاکہ ہو سکتا یے نئے ایکٹ میں کوئی کمیٹی کوئی ٹریبیونل بنا ہو جو ان معاملات کو دیکھے، اگر ایکٹ میں کچھ اس طرح ہوا تو یہ ایڈمیشن کے معاملات ان کو بھیج دیں گے۔ عدالت  نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عدالت کو پاکستان میڈیکل کونسل ایکٹ کے حوالے سے آگاہ کریں۔عدالت نے میڈیکل کالجز میں ایڈمیشن کے کیسز کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -