ضلع دیر لوئیر میں بھی فارماسسٹ کا عالمی دن بھی منایا گیا

  ضلع دیر لوئیر میں بھی فارماسسٹ کا عالمی دن بھی منایا گیا

  

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)   ملک کی دیگر شہروں کی طرح ضلع دیر لوئیر میں بھی فارماسسٹ کا عالمی دن بھی منایا گیا ا س سلسلے میں ینگ فارما سسٹس کمیونٹی پاکستان لوئیر دیر کے زیر اہتمام الفارابی انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ کالج تیمرگرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں الفارابی انسٹی یٹوٹ کے چیف ایگز یکیٹو ڈاکٹر یوسف خان،سابق سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ،پی ٹی ائی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشفاق منیر،فارما سست ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رفیع اللہ،ڈاکٹر غفران،ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے سابق جنرل سیکرٹری حمید الرحمن ایڈوکیٹ کے علاوہ فارماسسٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر فار ماسسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ معاشرے میں فارما سسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائیگا، تقریب سے مقررین نے کہاکہ فارماسسٹ معاشرے کا وہ اہم فرد ہے جس کا تعلق مریض کی صحت سے بہت گہر ا تعلق ہے  ہمارے ملک میں ائے روز بیماریوں میں جو مسلسل اضافہ ہورہاہے اس میں 80فیصد ادویات کی غلط استعمال ہے کیونکہ ڈرگ شاپس میں فارماسسٹ نہیں ہے مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ڈرگ رولز موجود ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کر رہا حکومت سے مطالبہ ہے ڈرگ رولز پر کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہ دی جائے،اس موقع پر الفاررابی انسٹی ٹیوٹ اف ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ کالج سے مختلف فیکلٹیز میں ڈپلومہ مکمل کرنے پر انھیں ڈگریاں حوالہ کیے گئے۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -