صوبوں کو پانی کی تقسیم کیلئے نصب ٹیلی میٹرنگ سسٹم خراب 

  صوبوں کو پانی کی تقسیم کیلئے نصب ٹیلی میٹرنگ سسٹم خراب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبوں کو پانی کی تقسیم کے حوالے سے نصب ٹیلی میٹرنگ سسٹم خراب ہے نیا ٹیلی میٹرنگ سسٹم لگانے میں دو سے تین سال لگیں گے، گا  چیئرمین ارسا، سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ جلد سے جلد ٹیلی میٹرنگ سسٹم لگایا جائے تاکہ تمام صوبوں کو معاہدے کے مطابق پانی مل سکے کمیٹی میں سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کی مقدرا نہ ہونے کے برابر ہے معاہدے کے مطابق بھارت پانی کو روک نہیں سکتا کمیٹی نے چیئرمین ارسا سے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تمام تفصیلات طلب کر لیں قائمہ کمیٹی نے سینیٹر سید محمد صابر شاہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو تربیلا ڈیم متاثرین سے متعلق 2 ماہ میں رپورٹ تیار کریگی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل، چیئرمین ارسا، ممبر واپڈا اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل اور سیکرٹری آبی وسائل کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے سخت برہمی کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی نے کہاکہ سیکرٹری آبی وسائل کمیٹی کے گزشتہ کئی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر رہے  چیئرمین سینیٹ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا متعلقہ حکام کمیٹی اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید کے عوامی اہمیت کے مسئلے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم کیلئے 82109 ایکٹر زمین ہری پور، مانسہرہ، صوابی اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ اٹک سے حاصل کی گئی تھی واپڈا ریکارڈ کے مطابق تمام ڈیم متاثرین کو ادائیگی کر دی گئی ہے واپڈا کے ذمہ کوئی واجب الاادا کیسز نہیں ہیں  متاثرین کیلئے  5 ٹاؤن تعمیر کیے گئے جس میں 13459 رہائشی اور کمرشل پلاٹ بھی دیئے گئے  اس کے علاوہ بے شمار متاثرین کو پنجاب اور سندھ کے زرعی علاقوں میں پلاٹ بھی دیئے گئے ہیں جس پر سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ صرف 30 فیصد لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ہے  قائمہ کمیٹی نے سینیٹر سید محمد صابر شاہ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو واپڈا سے متاثرین کو ادائیگی کی فہرست اور باقی رہ جانے والے متاثرین کا جائزہ لے کر 2 ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی ذیلی کمیٹی میں سینیٹر آغا شاہ زیب درانی اور سینیٹر رانا مقبول احمد کے علاوہ سینیٹر ثمینہ سعید خصوصی طور پر شرکت کریں گی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر گیان چند کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا  سینیٹر گیان چند نے کہاکہ 2004 میں بھی ٹیلی میٹرنگ سسٹم لگایا گیا تھا جو زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوا  چیئرمین ارسا نے کمیٹی کو بتایا کہ پہلے ٹیلی میٹرنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی اور دوسرا سسٹم لگانے کیلئے دوفرمز نے دلچسپی ظاہر کی تھی اور اس منصوبے میں ورلڈ بنک مدد کر رہا تھا  وزارت کی طرف سے ایک فرم پر اعتراض آیا تو ورلڈ بنک نے نئے ماہرین رکھنے کا کہا مگر وزارت نے دوبارہ ٹینڈرنگ کی تو ورلڈ بنک پیچھے ہٹ گیا  کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹیلی میٹرنگ سسٹم دو سے تین سالوں میں لگ جائے گا واپڈا پی سی ون تیار کر رہا ہے واپڈا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 15 دن تک پی سی ون تیار کر لیا جائے گا۔ 
انکشاف 

مزید :

صفحہ آخر -