اسلامیہ کالج پشاور 22ویں ایمرجنسی سنڈیکیٹ کا اجلاس

اسلامیہ کالج پشاور 22ویں ایمرجنسی سنڈیکیٹ کا اجلاس

  

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور 22ویں ایمرجنسی سنڈیکیٹ کا اجلاس گذشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے مین کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کی۔ اجلاس میں سالانہ بجٹ 2020-21کی منظوری دی گئی۔سالانہ بجٹ کا کل تخمینہ 1483.127ملین روپے ہے۔سنڈیکیٹ اجلاس میں کلیات کیتمام ڈینزپروفیسر ڈاکٹر سیدعنایت علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ،پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد،پروفیسر ڈاکٹرنثار محمد،ایڈیشنل سیکرٹری اعلیٰ تعلیمی کمیشن عبدالناصر،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید حبیب الحسن گیلانی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس عفت عنبرین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام،ڈاکٹر سلیم الرحمان،ڈاکٹر خالد خان،ڈاکٹر ظہور جان، لیکچرار صلاح الدین،رجسٹرار اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر محمد ابرار،ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ اور خزانچی اسلامیہ کالج پشاور  عارف الحق نیشرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -