پیپلز پارٹی نے بجلی، یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے بجلی، یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی نے بجلی اور یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ اشرافیہ ننائندہ حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء مہنگی کرکے غریب دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ بچوں کا دودھ  مہنگا کرنیوالے حکمران بے حسی اور بے رحمی کی بدترین مثال ہیں۔ادویات تین سو فی صد مہنگی کرنیوالے عوام کے جانی دشمن ہیں۔ لوگ لاپتہ کنٹینر خان کی تلاش میں ہیں جو کہتا تھا مہنگائی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے۔ حکمران سرکاری سرپرستی میں پی ٹی آئی مالیاتی مددگاروں کی سہولت کاری کے مشن پر ہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار کی سونامی میں ڈوبے حکمران عوام الناس کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں۔غریب مزدور محنت کش ایک وقت کی روٹی سے محروم کیا جا رہا  ہے۔ غربت بیروزگاری بھوک افلاس سے تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور کئے جا رہے ہیں۔

اضافہ مسترد

مزید :

صفحہ آخر -