سمال انڈسٹریز میں متعددترقیاتی سکیموں کو عملی جامہ پہنا نے کی ہدایات 

سمال انڈسٹریز میں متعددترقیاتی سکیموں کو عملی جامہ پہنا نے کی ہدایات 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخواسمال انڈسٹریزڈویلپمنٹ بورڈ (ایس آئی ڈی بی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے بورڈ کو متعدد سکیموں پرجلد عملی کام کرنے کی ھدایات دی ہیں.تاکہ اس کے مثبت اثرات معاشی ترقی پر پڑیں اس سلسلے میں پشاور شہر سے 13 کلومیٹرکے فاصلے پرسمال انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور2 پر 3 ماہ کے اندر اندر کام کا آغاز کیاجائے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد 2 کے الاٹیزکو ماہ دسمبرمیں قبضے دیے اور ترقیا تی کام مکمل کئے جائیں جبکہ پبلک پارٹنر شپ کے تحت سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایبٹ آباد 3 کے قیام کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں بورڈ کے ممبر حاجی افتخار احمد تعاون کریں گے مردان انڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں چارسدہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی سہولیات روڈز آبنوشی نکاسی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے.نتھیاگلی اور جرید کاغان میں گیلری بنائی جائے اور ایس آئی ڈی بی کے اثاثہ جات کو کار آمد بنانے کے لیے موجو دہ پلاٹوں پر کمرشل پلازے تعمیر کیے جائیں. ان ترقیاتی سکیموں پر منظوری کا فیصلہ ایس آئی ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان نے کی. اجلاس میں سرحد چیمبرآف کامرس کے صدر انور مقصود سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈی آئی خان کے صدر محمدرضا علی گنڈاپور انڈسٹریل اسٹیٹ آیبٹ آباد کے حاجی افتخار احمد، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں کے صدر عبدالقدوس سوات چیمبر آف کامرس کے صدر محبوب ھارون ایم ڈی ایس آئی ڈی بی غضنفر علی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرنعمان فیاض اور دیگر  افسران نے شرکت کی۔ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ووڈ سیکٹر کی ترقی کے لیے جدید مشینری خریدی جائے گی۔جلاس میں قیدیوں کو تربیت دیکر ہنر مند بنانے والے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے اس کو سرکاری سطح پر کوئی گرانٹ نہیں ملتی اس کے باوجود یہ ادارہ ترقی کر رہاہے. اورترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ھماری اس ادارے اور انتظامیہ سے  امید ہے کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے گاورجدید دور کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -