مردان چیمبر انتخابات  ظاہر شاہ صدر منتخب 

مردان چیمبر انتخابات  ظاہر شاہ صدر منتخب 

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ظاہر شاہ صدر،سہیل امجد سینئر نائب صدر جبکہ نثارعلی نائب صدر منتخب ہوگئے ایگزیکٹو باڈی کے سترہ سیٹوں پر بھی تمام امیدواروں کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں لایاگیا تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کے سال2020-21کے لئے مقررہ کردہ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حسن خان ممبران وقارباچہ اور صاحبزادہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق کابینہ کے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز مذکورہ امیدواروں کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر الیکشن کمیٹی نے ایسوسی ایٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے ظاہرشاہ کے بطور بلامقابلہ صدر، کارپوریٹ گروپ کے سہیل امجد اورنثارعلی کے بالترتیب سینئر نائب صدر اورنائب صدر کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلامیہ جاری کردیا دریں اثناء ایگزیکٹو باڈی کی پندرہ نشستوں میں سے 8پر ایسوسی ایٹ جبکہ 7پر کارپوریٹ کے امیدوار کامیاب قرارپائے کامیاب امیدوار میں وقارعظیم،سہیل امجد،سعد مسعود الرحمان،زاہد انور،نثار علی،محمد خالد،وقار علی،ہمایون خان جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ کے کامیاب ایگزیکٹو ممبران میں ظاہر شاہ،حاجی فیاض خان،شاہ جہان،وحید گل،حکیم خانزادہ،عبدالکریم،محمد نواس خان،بہادرشاہ،محمد فیاض شامل ہیں اپنے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ظاہر شاہ نے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب بڑے اعزاز کی بات ہے ساتھیوں نے جو اعتماد کیاہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ظاہر شاہ نے کہاکہ وہ حسب سابق چیمبر کی ترقی کے لئے کا م کریں گے یہاں کے تاجروں کو بیرونی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ رشکئی اکنامک زون اور سی پیک سے مستفید کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ان منصوبوں سے ملک خصوصاً مردان کی قسمت جاگ اٹھی گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -