ٹڈی دل بھارت سے پاکستان ہجرت کر سکتی ہے، سید فخر امام 

  ٹڈی دل بھارت سے پاکستان ہجرت کر سکتی ہے، سید فخر امام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ٹڈی دل بھارت سے پاکستان ہجرت کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق،سید فخر امام نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، کوآرڈنیٹر این ایل سی سی نے بھی اس اجلاس میں موجود تھے ابھی تک 15،518 مربع کلومیٹر پر سروے کیا گیا ہے۔لسبیلہ میں کنٹرول آپریشن کیا جارہا ہے لاکسٹ واریر ٹیموں کو 500 حفاظتی سوٹ مہیا کیے جائیں گے اسی طرح 3 ڈرونز کو کنٹرول آپریشن کے لئے بلوچستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایف اے او نے ٹڈی دل کی پیشن گوئی کے بارے میں بتایا  پیش گوئی کے مطابق، جنوب مغربی ایشیاء میں ٹڈی دل کم ہورہی ہے اس کے باوجود  یہ یمن اور ہارن آف افریقہ کے دیگر علاقوں میں سنجیدہ ہے جنوب مغربی ایشیاء میں، صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے پاکستان میں لسبیلہ میں چھوٹے چھوٹے گروپس بدستور برقرار ہیں معمولی اور گہری سروے کا انعقاد پاک بھارت سرحد پرکیا جانا چاہیے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے مغربی ہواؤ ں کا یہ سلسلہ  30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا بلوچستان نے ذکر کیا کہ لسبیلہ سے 99فیصدٹڈی ختم کردی گئی  سندھ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں موجود نہیں ہے۔
سید فخر امام 

مزید :

صفحہ آخر -