نوشہرہ،زمین ہتھیانے والے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کا اعلان 

  نوشہرہ،زمین ہتھیانے والے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کا اعلان 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ، صوبائی امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ باچا نے اکوڑہ خٹک کے رہائشی سے زمین ہتھیانے والے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ایک ہفتے کے اندر متاثرہ ضیعف العمر شہری کو اسکی مقبوضہ اراضی واپس نہ کرائی گئی تو پھر آئیندہ جمعے سے جامعہ حقانیہ کے سامنے جی ٹی روڈ پر ھرنا دینگے اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرین کو اراضی واپس نہیں کی جاتی، صوبائی امن جرگہ سماجی برائیوں کے خلاف جہاد جاری رکھے گا، نوشہرہ میں متاثرین لینڈ مافیا کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امن جرگہ نوشہرہ کے کوارڈینٹر عابد سلطان، ممبران سابق ناظم ویلج کونسل نواں کلے حاجی محمد اعجاز خان یوسفزئی،معتصم بااللہ، شوکت نذیر، سردار حسین خٹک، ذوالفقار، حبیب اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ باچا نے کہا کہ لینڈ مافیا اور انڈر پلیئرز غنڈگردی پر اترآئیں ہیں حالانکہ صوبائی اسمبلی سے ان کے خلاف بلز بھی منظور ہوئے ہیں لیکن حکومت مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ضلع نوشہرہ میں اسیے وارداتوں میں کئی گنا ہ اضافہ ہو ا ہے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے اور ان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ قریبی تعلقات کا دعویٰ بھی ہے لیکن ان کے اپنے ہی ضلعے میں لینڈ مافیا اور انڈر پلے جیسے غیر قانونی کاموں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور ان لوگوں کو حکومتی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے آنے والے پی کے 63کے انتخابات میں حکومتی امیدوار شکست سے دوچار ہوں گے کیونکہ غریب عوام اور متاثرہ عوام کی اکثریت موجود ہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا اور نجی سود خوروں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے کیونکہ صوبائی امن جرگہ کا کام ہر معاشرتی برائی کے خلاف آواز اٹھانا، مظلوموں کی مدد اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -