شہری پر تشدد، 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار

شہری پر تشدد، 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لا ہورنے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج۔  ہیڈ کانسٹیبل کوگلفام گرفتارکرلیا،کانسٹیبل اسلام فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فاران آفیئرز آفس کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے شہری ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا،ایس پی سکیورٹی تھری قاسم خان اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی خالد محمودنے انکوائری کی،ابتدائی رپورٹ میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصوروار قرارپائے رپورٹ کے مطا بق دونوں اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر نعمان کی عزت نفس کو مجروح اور حبس بے جا میں رکھا  سی سی پی او لاہور کے حکم پر قصور وار ٹھہرنے پر دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
مقدمہ درج

مزید :

صفحہ آخر -