بلوچستان کی 58لاکھ خواتین کی اسمبلیوں میں نمائندگی انتہائی کم 

  بلوچستان کی 58لاکھ خواتین کی اسمبلیوں میں نمائندگی انتہائی کم 

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں خواتین کی آبادی 58 لاکھ سے زائد ہے، مگر ان کے مسائل حل کے لئے اسمبلیوں میں بیٹھی خواتین اراکین کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔چھٹی مردم شماری میں بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ کے قریب ہے۔ جہاں 64 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین کی آبادی 58 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔خواتین کے مسائل کی اگر بات کریں تو صوبے میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث پیدائش کے وقت ماں اور بچوں کی شرح اموات دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔ جو خواتین مشکل مراحل طے کرکے تعلیم حاصل کر بھی لیں تو ان کے لئے روزگار کے مواقع انتہائی کم ہیں۔مخصوص نشستوں پر خواتین کا انتخاب ایک آئینی طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے لیکن ان نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

 خواتین 

مزید :

صفحہ آخر -