ناکامی چھپانے کیلئے الگ صوبے کا نعرہ لگایا جارہا ہے،فاروق ستار 

  ناکامی چھپانے کیلئے الگ صوبے کا نعرہ لگایا جارہا ہے،فاروق ستار 

  

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنی بدترین کارکردگی کوچھپانے کیلئے الگ صوبہ بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگایاجارہا ہے۔کراچی کو سمجھنے کیلئے شہر کو کراچی کے نوجوانوں کے حوالے کرنا ہوگا۔وزیراعظم کی ناکام پالیسیوں نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ یہاں کاروباری افراد بھی موجود ہیں۔مجھے دو تین دنوں سے کراچی کے صنعتکاروں، تاجروں اور کاروباری حضرات کی جانب سے پریشان کن کال آرہی تھی۔وہ مجھے کہہ رہے تھے کہ فاروق بھائی کراچی کو بچائیں۔یہاں کی صنعتوں کو بچائیں۔ لوگ صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کو بٹھایا جارہا ہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں تباہی کا شکار ہیں۔گیس کی لوڈشیڈنگ مصنوعی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا تعلق کراچی سے ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔کوورنا نے بھی رہی سہی کسر نکال دی ہے۔کورونا اور حالیہ بارشوں نے اور زیادہ کراچی کو معاشی طور پر بدترین تباہی سے دو چار کیا ہے۔

فاروق ستا

مزید :

صفحہ آخر -