ملک لوٹنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا،غلام سرور

 ملک لوٹنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا،غلام سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واہ کینٹ (آن لائن)وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو مادر شیر سمجھ کر لوٹنے والوں کو کوئی ریلیف نہیں ملے گامنتیں ترلے کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ لوٹی ہوئی پائی پائی وصول ہو گی پاک فوج کیخلاف باتیں کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو تقویت پہنچا رہے ہیں اور دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں لیکن ان کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں عوام اب  ان کے اصلی چہرے سے آشنا ہو چکے ہیں آئندہ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان کٹھٹر میں گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان،ممبر صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور میزبان ملک ایاز محمود صدر پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا اور راجہ جمشید نے بھی خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہم عوامی کی عملی خدمت کرتے ہیں جبکہ مخالفین صرف تختیوں کی سیاست کرتے تھے علاقے میں پہلے بھی اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس دیئے انشاء اللہ اب بھی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے این اے  63پاکستان کا مثالی حلقہ ہو گا جس میں سو فی صد گیس اور بجلی میسر ہو گی۔
غلام سرور  

مزید :

صفحہ آخر -