مردان،آل گورنمنٹ ایمپلائز کا مظاہرہ،دھرنا کامیاب بنانے کا اعلان

مردان،آل گورنمنٹ ایمپلائز کا مظاہرہ،دھرنا کامیاب بنانے کا اعلان

  

مردان(بیورورپورٹ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور6اکتوبر کے اسلام آباد دھرنے کو ہر حال میں کامیاب بنانے کا اعلان کردیاجمعرات کے روز مختلف سرکاری محکموں کے سینکڑوں مظاہرین نے الائنس کے چیئرمین سید مقبول شاہ باچہ اورایجوکیشن کوارڈینشن کونسل کے چیئرمین حافظ زبیر احمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے سید مقبول شاہ،حافظ زبیر،ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر فیض اللہ خان،ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر منیر خان،ملگری اساتذان کے صدر عثمان سنگر،ڈبلیو ایس ایس سی ایم یونین کے صدر منیر خان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہوں،پنشن اور دیگر مراعات میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ دوسری طرف مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین فاقوں پر مجبورہوگئے ہیں مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر چلنے والی حکومت عوام کی خیر خواہ نہیں ہوسکتی لیکن سرکاری ملازمین اور مزدور آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہر پلیٹ فارم پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن کے خاتمے اور سالانہ ایگریمنٹ کے خاتمہ کا فیصلہ فوری واپس لیں اور تنخواہوں میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کریں بصورت دیگر ہمارے احتجاج کا دائرہ مزید بڑھے گاانہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حل کے لئے  6 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے اور مسائل اور مطالبات کے حل تک دھرنادیاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -