خیبر،آئی جی جیلخانہ جات کا ڈی ایچ لنڈی کوتل جیل کا دورہ

خیبر،آئی جی جیلخانہ جات کا ڈی ایچ لنڈی کوتل جیل کا دورہ

  

خیبر (بیورورپورٹ)چند روز قبل ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس نے ضلع خیبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرلنڈی کوتل سب جیل کا دورہ کیا اورآئی جی جیل خانہ جات مسعود رحمان کو رپورٹ پیش کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے جیل سے متصل جیل حدود میں واقع غیر قانونی اقلیتی آبادی کے چند گھروں کو جیل حدود سے نکلنے اور گھروں کو خالی کرنے کا دس روزہ الٹی میٹم دیا تھا لیکن مکینوں نے مکان خالی کرنے سے انکار کر دیا جس کیلئے سب جیل لنڈی کوتل کے سپرٹنڈنٹ نے مذید پندرہ دن کی مہلت دے دی جوکہ 19 تاریخ کو مہلت مکمل ہوئی تھی عمل درآمد نہ کرنے کے بعد سپرٹنڈنٹ جیل نے کاروائی کرتے ہوئے ان کے گھروں کو مسمار کردیاجیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ان چار گھروں کے مکین جوکہ مختلف محکموں میں ملازم تھے جس میں دو ملازم محکمہ صحت ایک PTVکے ملازم اور ایک اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کے ساتھ ملازم تھے ان تمام ملازموں کو اپنے متعلقہ محکموں نے رہائش کے لئے کوارٹر دے کر ان کے رہائش کا مسئلہ حل کر دیالنڈی کوتل جیل کو وسعت دینے کیلئے اور اس میں خواتین اور بچوں اور ملاقاتیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ جگہوں کیلئے جیل کو وسعت دینا ناگزیر تھاجو بہت جلد یہاں پر قیدیوں اور ملاقاتیوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائے گی زرائع کے مطابق جب سے یہ اقلیتی خاندان جس جگہ پر رہائش پذیر تھے تب سے وں کا نہ کرایہ دیتے اور ہ ہی بجلی کے بل ادا کرتے تھے اُسی وقت میں یہ جگہ صرف ایک گھر کے لیے الاٹ کیا گیا تھا لیکن اب اس جگہ پر تقریباً چار گھر رہائش پزیر تھے جن کو کل جیل حکام کے حکم پر جیل ایریا سے بے دخل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -