سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: راجہ بشارت

        سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: راجہ بشارت

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر، جنرل رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے صوبائی راہنماؤں چئیر مین محمد سلطان مجددی، سرپرست اعلی چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، میاں معراج سرور، میاں فاضل، ناصر رحمت، طارق نیازی، فیض احمد صدیقی، اعجاز امین، چوہدری ساجد نت، مرزا اختر بیگ، محمد آصف گوندل، محمد عمران، وحید مراد یوسفی، ملک امان اللہ، کاشف شہزاد و دیگرنے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ لاہور میں راجہ بشارت صوبائی وزیر قانون پنجاب سے ملاقات کی۔وفد نے صوبائی وزیر قانون کو ملازمین کے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں سرکاری ملازمین مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازمین کی زندگیاں اجیر ن کر دی ہیں اب پینشن، گریجویٹی اور سالانہ ترقی کو ختم کرنے جیسے اقدامات سے ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔دو سال سے ہزاروں SSE's/AEO's کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کی سمری تاحال منظور نہیں ہو سکی صوبائی وزیر قانون  نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات و مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔آپ کے مطالبات و مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کرکے آئندہ 10روز میں دوبارہ میٹنگ کرکے آپ کے مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے کیاجائے گاجبکہ SSE's/AEO's کی غیر مشروط ریگولرائزیشن اور پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگادوسری جانب صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے پنجاب کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بینائی سے محروم ڈیلی ویجرز کی کنٹریکٹ پر منتقلی ایک ماہ میں یقینی بنائیں - وہ  اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سوشل ویلفیئرسمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے نابینا افراد کی 645 ڈیلی ویجرز کو کنٹریکٹ پرمنتقلی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن اب تک صرف  319  افراد کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ہے لہذا باقی 326 ڈیلی ویجرز کی ریگولرائزیشن جلد مکمل کی جائے  چیئرمین بلائنڈز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ اور راجہ بشارت کا شکریہ ادا کیااجلاس میں وزیر قانون و سوشل ویلفیئر کی ہدایت پربینائی سے محروم افراد  کے عہدیداران کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا -

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -