ڈسٹرکٹ منیجر لاہور پی آئی اے سلیم اللہ شاہانی 2اکتوبر کو ریٹائر ہو جائینگے

     ڈسٹرکٹ منیجر لاہور پی آئی اے سلیم اللہ شاہانی 2اکتوبر کو ریٹائر ہو ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر لاہور سلیم اللہ شاہانی شاندار انگز کھیل کر دو اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔پی آئی اے میں سلیم اللہ شاہانی کا نام ایک دبنگ اور ایماندار آفسر کے طور پرپہچانا جاتا ہے۔ سلیم اللہ شاہانی نے پی آئی اے میں ملازمت کے دوران دنیا بھر کے اسٹیشن میں بطور منیجر ذمہ داری ادا کی ہے، لاہور میں بھی دو دفعہ ڈسٹرکٹ منیجر کی حیثیت سے لوہا منوا چکے ہیں، گزشتہ 3سال سے اب بھی ڈی ایم لاہور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، دو اکتوبر کو ان کی مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے، دو اکتوبر کو پی آئی اے کو الوادع کہیں گے۔ 

سلیم اللہ شاہانی

مزید :

صفحہ آخر -