ٹیپ کی نومنتخب کابینہ کے ارکان کی حلف برداری آج، تیاریاں مکمل
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) مرکزی چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین نارتھ زون اور ساوتھ زون کے نومنتخب چیئرمین، ایگزیکٹو ممبران کراچی میں 3بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، تیاریاں مکمل کر لی گئیں، نومنتخب باڈی کراچی پہنچ گئی۔ نارتھ زون بزنس مین پینل کے سربراہ میاں عامر سعید لاہور میں وڈیو لنک کے ذریعے حلف پڑھیں گے۔ سیکرٹری ٹیپ اما ن اللہ سلمان کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس اور حلف برادری کی تقریب سندھ بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد صدیق میمن سکاؤٹس ایڈٹیوریم نزد YMCگروانڈ مولانا دین محمد وفائی روڑ کراچی میں ہو گامہمانوں کی آمد پونے دو بجے ہو گی، سماجی فاصلے کی پابندی کیساتھ نومنتخب مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج سینئر وائس چیئرمین محمد خلیل راجہ ساوتھ کے چیئرمین یحییٰ پولانی نارتھ کے چیئرمین ندیم اقبال اور نومنتخب ایگزیکٹو ممبران حلف اٹھائیں گے،ملک بھر سے ٹیپ کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کراچی پہنچ گئے ہیں، جنرل کونسل میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ٹیپ حلف