یونائیٹڈ، خدمت جعفر یہ کے اتحاد پر اعتماد کرنیوالوں کو مایوس نہیں کرینگے: افضل چوہدری 

  یونائیٹڈ، خدمت جعفر یہ کے اتحاد پر اعتماد کرنیوالوں کو مایوس نہیں کرینگے: ...

  

لاہور(انٹر ویومیاں اشفاق انجم، تصاویر ایوب بشیر) حرم شریف کے دروازے امت مسلمہ کیلئے جلد کھولیں گے،سعودی حکومت نے کورونا پر جس منظم انداز میں قابو پایا وہ قابل ستائش ہے۔ یونائٹیڈ، خدمت، جعفریہ کے اتحاد پر اعتماد کرنیوالوں کو مایوس نہیں کریں گے، نئے عمرہ سیزن کیلئے مسارات گروپ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ سیلز پوائنٹ اور بزنس پوائنٹ تیار ہو جائیں،ان خیالات کا اظہار مسارات گروپ کے ڈائریکٹر یونائٹیڈ گروپ کے فاؤنڈر رہنما محمد افضل چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا یونائٹیڈ گروپ کا قیام جذباتی فیصلہ نہیں، طویل سوچ بچاؤ کا نتیجہ ہے، یونائٹیڈ گروپ کسی کیخلاف نہیں بنا اس کا بنیاد مقصد ٹریڈ کی مضبوطی حج آرگنا ئزر کے حقوق کا تحفظ ہے،تین میں سے ایک امیدوار کی کامیابی، ایک امیدوار ایک اور دوسرا دو ووٹوں سے ہارا ہے، پنجاب کے حج آرگنا ئزر نے ہمارا بڑا ساتھ دیا۔ افضل چوہدری نے بتایا نومبر سے عمرہ شروع ہونے کا امکان ہے،مسارات گروپ کی تیاریاں مکمل ہیں ضیوف الرحمن کی خدمت کی روایت برقرار رکھیں گے، یونائٹیڈ گروپ حج آرگنائزر کی میزبانی و رہنمائی کیلئے مکہ میں دفتر کے قیام کا وعدہ پورا کریگا۔ انہوں نے کہا 4اکتوبر سے سعودی شہریوں کیلئے محدود عمرہ شروع ہو رہا ہے، نومبر میں پاکستان کیلئے محدود عمرہ پالیسی آنے کا امکان ہے۔ چوہدری افضل نے پنجاب کے حج آرگنائزر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر حافظ شفیق کاشف کو مبارکباد ی اور ایک اور دو ووٹ سے ہارنے والے عمران بھٹہ اور چوہدری بشیر کو شاندار کا رکردگی پر شاباس دی۔انہوں نے مسارات گروپ کے سیلز اور بزنس پوائنٹس کو نئے عمرہ سیزن کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا مسارات گروپ عمرہ ویزہ ہی نہیں مرضی کا ہوٹل، ٹرانسپورٹ فراہم کرنیوالا ادارہ ہے جو نئے عزم سے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

افضل چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -