بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں بھارتی گولہ بارود برآمد 

بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں بھارتی گولہ بارود ...

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے تالاب میں خفیہ اطلاع پر تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔اسلحہ میں ریموٹ کنٹرول بم، 7 عدد آر پی جی سیون گولے، 7 آر پی جی کے فیوز، 8 اینٹی ٹینک مائنز، 2 ٹائم بم، 4 اینٹی پرسن بم، 10 ہینڈ گرینڈ، 8 مارٹر گولے، روسی کارتوس کے 1400 راؤنڈز شامل ہیں۔ دہشتگرد ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

 منصوبہ ناکام 

مزید :

صفحہ آخر -