چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، شہباز گل 

    چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، 28 والیم اور 110 گواہان پرمشتمل کرپشن ریفرنس شرمندگی کی بات ہے بتانے کی نہیں۔  انہوں نے کہاکہ ن لیگی درباری میڈیا پر آ کر ہرزاسرائی میں مصروف ہیں، ن لیگی جعلی لیڈر آدھے اشتہاری، آدھے مفرور اور درباری مجبور ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ 2018 میں آر ٹی ایس نہیں آپکا مردہ بیانیہ بیٹھا تھا، 2018 کی طرح گلگت الیکشن میں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ گلگت انتخابات میں مفرور، اشتہاری اور کرپشن زدہ ضمانتیوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوں گی انہوں نے کہاکہ بیماری اور کورونا کے بعد شہباز شریف گلگت الیکشن کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -