ڈاکٹر آصف کامران کی کتاب ایمیزون پر دستیاب 

        ڈاکٹر آصف کامران کی کتاب ایمیزون پر دستیاب 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر آصف کامران کی قابل فخر اور بڑے پیمانے پر سراہی جانے والی تحقیقی کتاب "یورپی ممالک میں پروسیسڈ مچھلی کی برآمدات میں پاکستانی کمپنیوں کو درپیش مشکلات" ایمیزون پر دستیاب ہو گئی ہے۔ یہ کتاب ملک کے ماہی گیری وسائل کے بارے میں پائے جانے والے نتائج کی کھوج اور اس کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا پتہ دیتی ہے۔ اس معروف کتاب کے مصنف، ڈاکٹر آصف کامران نے، جو کہ دور دراز علاقوں میں مچھلی کے اہم عوامل اور انحراف کی استدلال اور تفصیل سے دلچسپی رکھتے ہیں، اس کتاب میں اس اہم آمدنی پیدا کرنے والی پروڈکٹ کی تجارت اور برآمد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ ایک نقاد کے مطابق، 'اس کتاب نے ماہی گیری کی صنعت کے نیٹ کو بخوبی اجاگر کیاہے اور خاص طور پر برصغیر کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ حقائق پیش کیے ہیں جس نے مذکورہ زمرے کو عالمی سطح پر ابھارنے میں مدد دی ہے۔ ڈاکٹر آصف کامران کی اس کتاب کی ایمزون پر دستیابی ایک ایسا سنگ میل ہے جس نے علمایونیورسٹی کی فیکلٹی کو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے مصنفین کی صف میں شامل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ علما یونیورسٹی تحقیق اور ترقی پر ہمیشہ زور دیتی ہے، اور متعدد سطح پر ہونے والے تجزیات، تحقیقات اور سرویز کے ذریعے اوریجنل پبلیکیشن کے مجموعی معیار میں اضافے کو یقینی بناتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -