پی پی ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈمیں دیدی

پی پی ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈمیں دیدی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی ارکان پارلیمنٹ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ رین ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں دے دی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے برسات سے بدترین متاثرہ سندھ کے چار اضلاع میں متاثرین بارش کی امداد کا سلسلہ شروع کردیا۔نثار کھوڑوکی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سندھ ریلیف کمیٹی سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور بدین میں متحرک ہے۔سندھ ریلیف کمیٹی کے فوکل پرسن شرجیل میمن نے بڑی تعداد میں راشن بیگز متاثرہ اضلاع میں پہنچانا شروع کردیئے ہیں۔میرپورخاص میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری ہے جبکہ سانگھڑ، بدین اور عمرکوٹ میں بھی ہزاروں راشن بیگز تقسیم کیئے گئے

مزید :

صفحہ آخر -