ظہور الہی نے ملک و قوم کیلئے  جان قربان کردی،طارق حسن

ظہور الہی نے ملک و قوم کیلئے  جان قربان کردی،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ شہید وطن چوہدری ظہور الہی شہید کے مشن کو ضرور مکمل کرینگے کیونکہ کبھی بھی چودھری ظہور الہی نے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ان خیالات اظہار انہوں نے شہید وطن چودھری ظہور الہی شہید کی 39 ویں برسی کے موقع پر اجتماع سے کیا طارق حسن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان چودھری ظہور الہی شہید کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر فخرکرتے ہیں چودھری ظہور الہی شہید کے کاز کو آگے بڑھانے میں ہر لمحے کوشاں ہیں اور اس وقت پاکستان مسلم کے قائد چودھری شجاعت حسین. چودھری پرویز الہی چودھری ظہور الہی شہید کے مشن کو آگے لیکر جارہے ہیں اور جو لوگ اپنے بزرگوں کی قدر کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ہر محاذ پر سرخرو ہوتے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -