کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے، خرم شیر

کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے، خرم شیر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔کراچی سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے سر کا تاج ہے، بٹوارے کی باتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے سندھ کی بہتری اور ترقی چاہتی ہے، عوام کی مرضی کے بغیر اس قسم کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم قیادت صوبے کی بجائے شہر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -