گرین لائن منصوبے میں تاخیر، کے ایم سی ذمہ دار قرار

  گرین لائن منصوبے میں تاخیر، کے ایم سی ذمہ دار قرار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل)نے گرین لائن منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار کے ایم سی کو قراردیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخارعلی شلوانی کو خط لکھ دیاہے۔سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 تک گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی رکاوٹوں کے باعث کام شروع نہیں ہو پا رہا،ایس آئی ڈی سی ایل نے ٹرام منصوبے کو بھی غیر اہم قرار دے دیا۔کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی قیمت پرٹرام چلانے سے تکنیکی دشواریاں پیدا ہوں گی،اس مرحلے پر ڈیزائن میں تبدیلی کی تو منصوبہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 تک گرین لائن منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ٹرام منصوبے کے حوالے سے سندھ حکومت سے رجوع کریں،گرین لائن کے ایم اے جناح روڈ کوریڈور کی سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت منصوبے کو نمائش تک محدود کرنا چاہتی ہے تو اس کی مرضی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -