جام کنڈہ میں 2گروپوں میں میں تصادم، 5افراد زخمی 

  جام کنڈہ میں 2گروپوں میں میں تصادم، 5افراد زخمی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے علاقے جام کنڈہ میں دو برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے تصاد م میں ملوث دونوں گروپوں کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جام کنڈہ کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم ہوگیا،اس دوران ملزمان ایک دوسرے فائرنگ کرتے رہے،جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہاں موجود افراد نے قریب واقع اسکول میں جاکر اپنی جان بچائی۔تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔دونوں گروپوں کے تصادم کے باعث بھینس کالونی موڑ سے اسٹیل ٹاؤن تک ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -