ایل او سی، مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی جارحیت، 2شہید، 4افراد زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کو بھاری جانی، مالی نقصان 

      ایل او سی، مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی جارحیت، 2شہید، 4افراد زخمی، پاک فوج ...

  

 سما ہنی، سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)بھارتی جنگی جنون جاری،ایل او سی سما ہنی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری،بڑوھ میں بھارتی گولہ باری سے دو افراد زخمی،مال مویشی ہلاک و زخمی، گھروں کو نقصان پہنچا،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں، دوسری طرف مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران  فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بزدلانہ کارروائیاں جاری ہیں سما  ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے بڑوھ پر گزشتہ رات فائرنگ و گولہ باری سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے دو باپ بیٹا مرزا محمد شکیل اور اس کا چھ سالہ بیٹا لقمان شکیل مارٹر کاشیل لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے سما  ہنی ہسپتال پہنچایا گیا گولہ باری سے مال مویشی ہلاک و زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر پاک فوج نے بھارتی درندگی کے جواب میں بھر پور کارروائی کرتے ہوئے نا صرف دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں، بلکہ انہیں بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ ادھر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریا ستی دہشت گردی کے دوران  فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی قابض افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بھارتی جارحیت

مزید :

صفحہ اول -