پاکستان نئے پائلٹ لائسنس جاری نہ کرے، بین الاقوامی ایوی ایشن ایجنسی
مونٹریال(آن لائن)بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم ICAO نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فوری تصحیحی اقدامات کرتے ہوئے پائلٹوں کیلئے نئے لائسنس کا اجراء معطل کر دے۔یہ ہدایت پاکستان کی جانب سے پچاس پائلٹوں اور ایوی ایشن عہدیداروں کیخلاف فوجداری تفتیش کے تناظر میں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان پائلٹوں کو ایوی ایشن اہلکاروں نے جعلی لائسنس کے حصول میں مدد کی تھی۔ عالمی ایوی ایشن تنظیم نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پائلٹوں کو لائسنس کے اجراء کے نظام میں سختی اور بہتری لائے۔
پائلٹ لائسنس