پاکستان نے طالبان کو زندہ رکھا  ہوا ہے،میک ماسٹر کا الزام 

  پاکستان نے طالبان کو زندہ رکھا  ہوا ہے،میک ماسٹر کا الزام 

  

 واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جنرل (ر) میک ماسٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ ’پاکستان نے طالبان کو زندہ رکھا ہوا ہے اور حقانی نیٹ ورک طالبان اور لشکر طیبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا: ’1948 سے غیرقانونی مسلح گروہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ رہے ہیں جس کا سب سے بڑا نقصان خود پاکستان کی عوام نے اٹھایا ہے۔‘2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’تحریک طالبان پاکستان نے جب سکول پر حملہ کیا تو امید تھی کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے گا مگر افسوس ایسا نہ ہوا۔ 

الزام

مزید :

صفحہ اول -