ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

  ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا، 24 ستمبر کو بھارتی فائرنگ سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارت ایل او سی پر جان بوجھ کر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے جو انسانی حقوق سے متعلق عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رواں برس بھارت نے 2340 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 18 شہری شہید اور187 شدید زخمی ہوئے۔ سرحدی کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

سفیر طلبی 

مزید :

صفحہ اول -