جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،فواد چوہدری 

جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،فواد چوہدری 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ہندوستانی حکومت اس حوالے سے جوا ب دینا ہو گا پاکستان ہندو کونسل کے تمام مطالبات درست ہیں پاکستانی حکومت حمایت کرتی ہے  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں بی جے پی کی فسطائی حکومت انسانیت کے خلاف میں ملوث ہے پاکستان ہندو کونسل کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور جودھ پور میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر ہندوستانی حکومت کا رویہ نامناسب ہے، مودی حکومت کو پاکستانی شہریوں کے خون پر جواب دینا چاہیے جبکہ ہندو برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت پاکستان ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

فواد چودھری 

مزید :

صفحہ اول -