ہائیڈروجن گیس سے طیارے کی پہلی اڑان

 ہائیڈروجن گیس سے طیارے کی پہلی اڑان

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ہائیڈروجن گیس سے چلنے والے دنیا کے پہلے طیارے نے کامیاب آزمائشی پرواز کی ہے۔برطانوی کمپنی ’زیرو ایویا‘ کے تیار کردہ ہائیڈرو فیول جہاز نے کرین فیلڈ یونیورسٹی ائیر پورٹ سے اڑان بھری اور 8 منٹ میں بیڈفورڈشائر ائیرفیلڈ کے دو چکر لگانے کے بعد کامیابی سے لینڈ کرگیا۔بظاہر عام سا دکھنے والا یہ جہاز اپنے اندر روایتی پیٹرول پاور انجن کے بجائے ایک جدید اور منفرد ایجاد ہائیڈروجن الیکٹرک پاور سموئے ہوئے ہے۔ہائیڈروجن الیکٹرک پاور سسٹم ہائیڈروجن کو بجلی میں بدل کر جہاز کو اڑانے کی طاقت فراہم کرتا ہے اور اس کے چلنے سے صرف پانی اور حرارت کا اخراج ہوتا ہے، اس لیے یہ ماحول دوست شہری ہوا بازی کی طرف بھی ایک کامیاب قدم ہے۔

ہائیڈروجن گیس

مزید :

صفحہ اول -