چیخ چیخ کر کہتاہوں، مجھے ملک میں خونی انقلاب نظر آرہا ہے، جاوید ہاشمی
ملتان (نیوز رپورٹر) سینئر سیاستدان ولیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں اس لئے چیخ رہا ہوں کہ مجھے خونی انقلاب نظر آرہاہے، عسکری قیادت کی اپوزیشن رہنماوں سے ملاقاتوں سے واضح ہوگیا ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں ہو رہے۔عمران خان کی پوزیشن صفر تھی جو اب مائنس میں چلی گئی ہے۔ ہمارے ملکی حالات ایک نئی کروٹ لے رہے ہیں۔ شیخ رشید جیسے لوگ گیٹ نمبر چار اور افواج پاکستان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں جس پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔ ملک،قوم وجمہوریت کی جنگ لڑتا رہونگا۔کسی میں جرات ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ۔ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ میں ہمارے بچے،اساتذہ ودیگر نے شہادت پائی۔ رپورٹ سے دل دہل جاتا ہے۔ اگر ہمارا خون ہی ہمارے خلاف ہو جائے تو یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ حکومت نے ادویات 7 سو گنا مہنگی کردیں، اب یہ مہنگائی بھی نواز شریف پر ڈال دیں۔ اے پی ایس رپورٹ پر متعلقہ ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔ عمران خان کی حیثیت تو اب صفر بھی نہیں رہی بلکہ مائنس ہو گئی ہے۔ نیب غلیظ ترین ادارہ بن گیا ہے۔ میں کھلی باتیں کررہا ہوں مجھے جیل میں ڈالنے کی کسی میں جرات نہیں ہے۔ ملک کا محافظ بن کے پہرہ دے رہا ہوں۔میڈیا ودیگر اداروں کوکنٹرول مت کرو۔ شیعہ سنی اختلافات کسی حد تک تھے لیکن موجودہ دور میں اس کوحکومت کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔ حکومت نے گستاخی کرنے اور کروانے والوں کے خلاف ایکشن نہ لیا تو بہت بڑا طوفان آئے گا۔
جاوید ہاشمی